احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا ریکارڈ طلب کرنے کی نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کے وکلا کو بحث کے لیے گیارہ فروری کو طلب کرلیا ہے
جیل حکام نے خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے قیصر امین بٹ کی رپورٹ پیش کی
اور عدالت کو بتایا کہ قیصرامین بٹ بیمار ہیں۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے رپورٹ واپس کردی اور کہا کہ ریفرنس میں بھی تمام ضروری دستاویزات کی کاپیاں لف کی گئی
جبکہ قانون کے مطابق اصل دستاویزات لگانی چاہیتے تھی ،،،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کا ریکارڈ عزیز بھٹی ٹاؤن سے طلب کرنے کی استدعا کی
جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی اور ملزمان کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،