نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد:

نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔

سکندر سلطان راجہ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر بن گئے، 1973 کے بعد وہ پہلے بیوروکریٹ ہیں جنہیں چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران، سینئر وکلا سمیت الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں صاف و شفاف الیکشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ

صاف وشفاف الیکشن ان کی ترجیحات میں شامل ہے، الیکشن کب ہونگے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں۔ ووٹ کی عزت کو یقینی بنانے سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے،

بعد میں تفصیل سے بات کریں گے۔

سکندر سلطان راجہ اس سے پہلے نومبر 2018 سے دسمبر 2019 تک ریلوے، 18 اپریل 2017 سے 26 اگست 2018 تک پٹرولیم کے سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

وہ جنوری 2016 سے اپریل 2017 تک آزاد کشمیر اور اپریل 2014 سے اپریل 2015 تک گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری رہے،

نئے چیف الیکشن کمشنر نے جنوری 2012 سے مئی 2012 تک پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی خدمات بھی انجام دے رکھی ہیں۔

About The Author