مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تونسہ بیراج پر ہوئی سندھ ساگر ستھ کا احوال

تونسہ بیراج پر ماہیگیروں اور آدی واسیوں کے مسائل اور وسائل پر سالانہ ؛ لوک ستهہ؛ کا انعقاد کیا گیا

خادم حسین کهر

؛سندھ ساگر ستهہ تونسہ بیراج ؛

تونسہ بیراج پر ماہیگیروں اور آدی واسیوں کے مسائل اور وسائل پر سالانہ ؛ لوک ستهہ؛ کا انعقاد کیا گیا

ماہیگیروں کے حقوق کی تنظیم سندهو بچاؤ ترلا کے زیرانتظام جس میں بستی اللہ والی اور بستی شیخاں کی ماہی گیر مرد و خواتین نے کثیر تعدار میں شرکت کی ہے

ساتھ ہی ماہیگیر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ لوک ستهہ میں دونوں بستیوں کی آدی واسیوں نے اپنے دریاٶں کے ساتھ جُڑے وساٸل پر اتفاق کیا ہے

اور یہ بھی کہا کہ دریا ہمارا سرمایا اور ہماری دھرتی ہے ماہی گیر ہی اس کے رکھوالے ہیں ہمارے وساٸل و روزی روٹی دریا کے ساتھ وابسطہ ہیں۔ کیونکہ دریاٶں کے قدرتی وساٸل پر اصل حق ماہی گیروں کا ہے

ستهہ میں ماہی گیر کمیونٹی نے گورنمنٹ کے اداروں کے اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کی

کہ محکمہ فشریز اور محکمہ واٸلڈ لاٸف کے اداروں میں بھی ماہی گیروں کیلٸے % 20 ملازمت کوٹا بھی رکھا جاٸے

کیونکہ دریاٶں کے وساٸل پر ماہی گیروں کا حق ہے اس حق کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے دریا کے تمام وسائل پر مافیا وٹهیکیدار قابض ہیں دریا کے پانی میں ٹهکیداروں کی طرف زہر ڈال کر مچھلی کی نسل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

سندهو بچاؤ ترلا تحریک دریا میں زہر ڈالے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں

مقامی ایم پی اے اشرف خان رند نے مچھلی ٹھیکے کے خاتمے اور دریا کے دونوں اطراف بستیوں کے گھروں کے مالکانہ حقوق اور ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا تھا
.جس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا

وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی ایز سے
توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں ..ستهہ کے شرکاء شدید مہنگائی سے پریشان .مہنگائی کو پاکستان کی تاریخی مہنگائی قرار دیا ۔

ستهہ کے منتظمین ومقررین میں آمنہ مائی زینب بی بی محمد اسماعیل شیخ خادم حسین کهر جاوید شیخ شبیر احمد شیخ. محمد اسلم انور مائی نور خواتون کلثوم مائی ریاض حسین غلام سرور سندھی خدا بخش شامل تھے۔

%d bloggers like this: