دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچے سے زیادتی کرنے والے استاد کا ڈی این اے میچ کرگیا

قاری شمس الدین کیخلاف 26 دسمبر کو مانسہرہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

مانسہرہ : مدرسے کے قاری کی طرف سے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے کیس میں بچے کے استاد قاری شمس الدین کے ڈی این اے کے ٹیسٹ مانسہرہ پولیس کو موصول  ہوگئے ہیں

ذرائع کا کہناہے کہ قاری شمس الدین کا ڈی این اے زیادتی کا شکار بچے سے میچ کر گیا ہے۔

خیال رہے کہ  قاری شمس الدین پر 24 دسمبر کو بچے سے زیادتی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

قاری شمس الدین کیخلاف 26 دسمبر کو مانسہرہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: مانسہرہ: بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس ذرائع کا کہناہے قاری شمس الدین کا چالان جلد مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مانسہرہ: بچے سے زیادتی، مدرسہ سِیل کردیا گیا

About The Author