مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرگودھا، چچا نے ساتھیوں سمیت اکلوتے بھتیجے اور بیٹی کو قتل کردیا

جاوید اور فوزیہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جس پر واقعہ پیش آ یا،پولیس

سرگودھا کے نواحی قصبہ نون جاگیر میں سگے چچا نے ساتھیوں سمیت اکلوتے بھتیجے اور بیٹی کو قتل کردیا ،جاوید اور فوزیہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جس پر واقعہ پیش آ یا،پولیس

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل شاہ پور کے نواحی قصبہ نون جاگیر میں پسند کی شادی کے معاملہ پر سگے چچا نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے اکلوتے بھتیجے جاوید اور بیٹی فوزیہ کو قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ دوہرے قتل کے واقعہ کاڈی پی او عمارہ اطہر نے بھی نوٹس لے لیا۔مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ،

مقتولین میں جاوید ساکن نون جاگیر اور فوزیہ دختر خادم حسین ساکن نون جاگیر شامل ہیں،

ڈی ایس پی شاہ پور ڈی ایس پی ارگنائزڈ کرائم کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہیں۔

واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر قانونی کاروائی کا حکم جاری کردیا گیاہے۔

%d bloggers like this: