مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارٹی میں کسی سے کوئی ناراضی نہیں، شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہوا،الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے

احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خانعباسی نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کی تردید کر دی ، کہامیری کسی سے کیا ناراضگی ہو سکتی ہے؟

شیخ رشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا نیا پاکستان ہے، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تو مسئلہ ہی ختم ہو جائے، نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اب عوام بھگتیں، 70 روپے کلو آٹا بک رہا ہے، یہ اپنی ناکامی پر شرمندہ بھی نہیں، آٹا نہیں دے سکتے تو شرمندہ تو ہو جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کا ہر دن پاکستان کی عوام پر بھاری ہو گا۔

ایک صحافی نے سوال کیا عمران خان کہتے ہیں میراگزارہ بھی تنخواہ میں نہیں ہو رہا ، اس پر انہوں نے کہا  تنخواہیں بڑھا دی جائیں تو بہتر ہو گا لیکن عمران خان ٹیکس بھی ادا کریں وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

ایک سوال یہ بھی ہوا کہ مولانا کہتے ہیں اپوزیشن سے مایوس ہوں،کیا آپ اپوزیشن کے کردار سے مایوس ہیں؟  اس پر انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر نے معاملات اسمبلی میں اٹھانے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی،اسمبلی میں کوئی بھی بات کریں، سپیکر صاحب اجلاس ختم کر دیتے ہیں

شاہد خاقان عباسی نے کہا اسمبلی میں صرف ایک بل بڑی عجلت سے پاس ہوا،الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے، اس کے بغیر معاملات چل نہیں سکتے۔

%d bloggers like this: