جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حب جیپ ریلی کراس کے ساتویں ایڈیشن کا مقابلہ صاحبزادہ سلطان محمد علی نے جیت لیا

ریس کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی

حب جیپ ریلی کراس کے ساتویں ایڈیشن کا مقابلہ صاحبزادہ سلطان محمد علی نے جیت لیا ۔ جیب ریلی کے مقابلوں میں ملک کے مایہ ناز ریسرز نے شرکت کی۔۔ ریس کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں حبکو روڈ پر سجا حب جیپ ریلی کا ساتواں ایڈیشن،، ریس میں پریپیڈ اے کٹیگری کے صاحبزادہ سلطان محمد علی نے سب سے کم وقت میں ٹریک پر اپنا ہدف عبور کرکے فتح حاصل کی،، رونی پٹیل دوسرے اور آصف امام تیسرے نمبر پر رہے

پتھریلے اور میدانی علاقے میں بنائے جانے والے ٹریک پر ملک کے مایہ ناز ریسرز خوب ایکشن میں دکھائی دیے۔ خواتین کیٹیگری میں ٹشنا پٹیل پہلے جبکہ خدیجہ شریف دوسرے نمبر پر رہیں،،

جیپ ریلی کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جیتنے والے ریسرز میں 50 / 50 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی ، سب سے کم وقت میں ٹریک کور کرنے والے ریسر صاحبزادہ سلطان محمد علی کو 3 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔۔

About The Author