دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک پر دوسروں کا مذاق بناتے بناتے،، صندل خٹک ایف آئی اے کی زد میں آ گئی

ٹک ٹاک اسٹار کو دو طلبی کے نوٹس ملے تو عدالت جا پہنچی

سیشن عدالت لاہور نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل کر دیا،،،

ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان آئندہ سماعت کریں گے،،،

ٹک ٹاک پر دوسروں کا مذاق بناتے بناتے،، صندل خٹک ایف آئی اے کی زد میں آ گئی،، ٹک ٹاک اسٹار کو دو طلبی کے نوٹس ملے تو عدالت جا پہنچی

صندل خٹک کی انکوائری اور ہراساں کرنے کی درخواست پر سولہ جنوری کو ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے ایف آئی اے سے چھ فروری تک جواب طلب کیا،،

تاہم اب سیشن جج نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے کیسز سننے والے جج کو تبدیل کر دیا ہے اور تمام مقدمات ایڈشنل سیشن جج مصباح خان کو منتقل کئے گئے ہیں

ٹک ٹاک گرل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ بھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی،،

ایف ائی اے کی جانب سے بلا جواز ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت ادارے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

صندل خٹک کے مطابق ایف آئی اے نے نامعلوم انکوائری میں اٹھائیس اکتوبر اور پھر پانچ نومبر دو ہزار انیس کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے۔

About The Author