اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی وزیر فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واڈا کو فریق بنایا گیا ہے

وفاقی وزیر فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ،،، درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واڈا کو فریق بنایا گیا ہے

امن ترقی پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لائیو شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے۔

فیصل واڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی۔ درخواست گزار کے مطابق میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی

تو فیصل واڈا گیٹ کیس کا سامنا نہ ہوتا۔ فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلٰی جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی۔

وفاقی وزیر آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ

عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔

%d bloggers like this: