دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

استور:برفانی تودہ گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاوں تھلی میں برفانی تودہ گرنے سے 19 سالہ زینت اور چار سالہ رحمت اللہ برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں

گلگت (تنویراحمد)ضلع استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاوں تھلی میں برفانی تودہ گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے. شدید برفباری کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا ہے. 60 سے زائد مال مویشی اور 4 رہائشی مکانات بھی تباہ ہو گئے.
گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاوں تھلی میں برفانی تودہ گرنے سے 19 سالہ زینت اور چار سالہ رحمت اللہ برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں. مقامی ذرائع نے سویل کو بتایا کہ برفانی تودہ 13 جنوری کی شام ساڑھے پانچ بجے تھلی گاوں پر گرا تودے کی زد میں آکر جواں سال خاتون اور چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد سلطان اور امیر حیات نامی دو افراد زخمی ہو گئے. برفانی تودے کی زد میں آکر گاوں کے 4 رہائشی مکانات اور 4 مویشی خانے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور 60 سے زائد بھیڑ بکریاں اور دو گائے بیل بھی ہلاک ہو گئے ہیں.
مقامی ذرائع کے مطابق شدید برفباری سے علاقے میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث زخمیوں کو تاحال ہسپتال بھی منتقل نہیں کیا جا سکا ہے. ادھر مقامی لوگوں نے وزیر اعلٰی اور فورس کمانڈر سے متاثرہ علاقے میں فوری امداد اور زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال پہنچانے کی اپیل کی ہے. واضح رہے کہ یہ علاقہ شدید برفباری اور درہ برزل کی بندش کے باعث سال کے 6 ماہ استور کے ضلعی ہیڈکوارٹر عید گاہ سمیت دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ جاتا ہے.

About The Author