اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی 10ویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عزم:پولینڈکے کوہ پیماؤں کی پاکستان آمد

7795 میٹر بلند پاکستان کی 10ویں بلند ترین چوٹی بتورا سر بالائی ہنزہ کے علاقے گوجال میں قراقرم ماونٹین رینج میں واقع ہے

گلگت(تنویر احمد)

قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع پاکستان کی 10ویں بلند ترین بتورا سر چوٹی سر کرنے کا عزم لئے پولینڈ کے کوہ پیماوں کی 8 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم سرمائی مہم جوئی پر کل ہنزہ روانہ ہو گی.


گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلے کی 10 ویں بلند ترین چوٹی بتورا سر پیک پر سرمائی مہم جوئی کے لئے پولینڈ کے کوہ پیماوں کی آٹھ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی. ذرائع کے مطابق کوہ پیما ٹیم مہم جوئی کے لئے کل صبح ہنزہ روانہ ہو گی. ٹیم کی قیادت رافال فرونیا کر رہے ہیں. ایکسپیڈیشن کو بتورا سر 2020 کا نام دیا گیا ہے ٹیم اسی ہفتے مہم جوئی کا آغاز کرے گی.


7795 میٹر بلند پاکستان کی 10ویں بلند ترین چوٹی بتورا سر بالائی ہنزہ کے علاقے گوجال میں قراقرم ماونٹین رینج میں واقع ہے جسے آج تک موسم سرما میں کبھی سر نہیں کیا جا سکا ہے. یہ چوٹی پہلی بار 30 جون 1976 کو سر کی گئی.

%d bloggers like this: