دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پانی قلت کیس،عدالت نے شہر میں ٹینکر مافیا کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیہ ٹاون اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے متعلق کیس میں عدالت نے شہر میں ٹینکر مافیا کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔

پولیس کو واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز نجی افراد سے واگزار کرانے کا حکم بھی دیا۔ کہا کہ کوئی کتنا ہی بااثر ہو۔ اسے گرفتار کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیہ ٹاون اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے پوچھا کہ

آپ نے پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لیا ۔کیا ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہوگیا ۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا جی ہاں پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لے لیا ہے۔ جسٹس کے کے آغا نے نے ریمارکس دیئے کہ

اچھی طرح سوچ لیں۔ اگر ٹینکر مافیا فعال ہوا۔۔ تو ذمہ داری آپ کی ہوگی۔ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی بغیر کسی رقم کے یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو معاملے کی نگرانی کی ہدایت کردی۔

ایس ایس پی ملیر نے پانی کے غیرقانون کنکشنز کی رپورٹ میں بتایا کہ واٹر بورڈ کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

جس پر عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا آپ کو اپنے کنکشنز کا علم نہیں۔ آپ کو کس نے ایم ڈی بنایا ہے ۔آپ کی کارکردگی بے نقاب ہوگئی۔کہاکہ

شہر میں کوئی غیر قانونی کنکشنز ہیں تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔ ہمیں اس سے غرض نہیں کون کتنا بااثر ہے ۔کوئی بھی عوام کے آئینی حق پر ڈاکہ ڈالے اسے گرفتار کریں ۔

آئی جی ہو یا ڈی آئی جی جو بھی ذمہ دار ہے کارروائی کریں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ایس ایس پیز اور چیئرمین ڈی ایم سی ویسٹ کو بھی طلب کرلیا۔ مزید سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔

About The Author