نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کیوں طلب کی؟

یونیورسٹی سنڈیگیٹ فیصلے کے مطابق صرف کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والے ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں

کراچی کی ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں اندرون سندھ کے طالبعلموں کو داخلہ نہ دینے کےخلاف کیس میں عدالت نے یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی طلب کرلی۔ ریمارکس دیئے کیا یہ طلبہ دوسرے صوبے میں داخلہ لیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاو یونیورسٹی کے وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی سنڈیگیٹ فیصلے کے مطابق صرف کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والے ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صرف کراچی کیوں ۔سندھ کے باقی اضلاع کے بچے کہاں جائیں گے۔

کیا سجاول کا بچہ داخلہ لینے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا چلا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے بین الصوبائی بچوں کی درخواست پر آپ نے کہا تھا کہ پہلے سندھ کے بچوں کو داخلہ دیں گے۔

اب کہتے ہیں کہ صرف کراچی والوں کو داخلہ دیا جائے گا۔وکیل نے کہا انہیں زیادہ علم نہیں ۔وہ پوچھ کر عدالت کو بتائیں گے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈاو یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی یونیورسٹی ایکٹ دوہزار چار کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیں داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے تک کی اجازت نہیں۔ کراچی بھی سندھ کا حصہ ہے۔ میرٹ پر داخلہ ان کا حق ہے ۔

About The Author