مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہیڈ کانسٹیبل نے ڈی آئی جی پر چاقو سے حملہ کر دیا

ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات پونے 12 بجے کے قریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں واک کر رہے تھے

ہیڈ کانسٹیبل نے ڈی آئی جی پر چاقو سے حملہ کر دیا،ڈی آئی جی شہزاد اسلم چاقو کے حملے سے زخمی ہوگئے۔

ہیڈ کانسٹیبل نے ڈی آئی جی پر چاقو سے حملہ کر دیا،ڈی آئی جی شہزاد اسلم چاقو کے حملے سے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز لاہور میں ایک کانسٹیبل نے ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی زخمی ہو گئے۔زخمی ڈی آئی جی کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سےمرہم پٹی کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے میں ڈی آئی جی کے ہاتھ سمیت جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں، کوارٹرز میں موجود دیگر ملازمین نے ملزم کو قابو کر لیا اور زخمی ڈی آئی جی کو فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچایا۔
ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات پونے 12 بجے کے قریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں واک کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفیق نے سلام کرنے کے بعد اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔
پولیس نے ڈی آئی جی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

%d bloggers like this: