مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

روجھان

روجھان سٹی اور اس کے گرد و نواح میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج موسم ابرآلود ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش روجھان کے ٹرائیبل ایریاز مغل چھوکھ، دلبر، اوزمان، بھنڈو والا، جھترو، دولی، لینڑی، اور گیانمل، عمرکوٹ،

میراں پور، چوک ٹاور ،کن، شاہ والی، کچہ رازی ،بنگلہ اچھا ،سونمیانی ، کچہ چوہان ،سیماں میں بھی ہلکی بارش موسم یکسو سرد سردی میں اضافہ مقامی محمکہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ملتان، مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان فورٹ منرو کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جام پور، راجن پور، مٹھن کوٹ روجھان مشرقی بلوچستان،

میں آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے روجھان میں درجہ حرارت14 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور رات کو بارش ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ روجھان کے پہاڑی ندی نالوں میں بارش ہونے سے سوری نالہ گری سوری، ڈنگڑی سوری میں تغیانی کا بھی اندیشہ ہے ۔


روجھان

امروز ڈی ایس پی آفس روجھان میں تعارفی میٹنگ زیر صدارت ثناء اللہ خان مستوئی ڈی ایس پی سرکل روجھان منعقد ہوئی جس میں سرکل کے جملہ نئے تعینات ہونے والے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی جس میں ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان،

ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی ۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ والی افتخار احمد خان

ایس ایچ او تھانہ مزاری گوٹھ محمد عمران خان نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے جملہ ایس ایچ اوز کو بہتر کارکردگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اپنے اپنے علاقے میں جرائم کے خاتمے میں اپنا فرض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کی۔

اور سائلین کی درخواستوں پر میرٹ پالیسی کے تحت عمل درآمد بنانے کی ہدایت کی ۔


روجھان

سال 2019 تھانہ روجھان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ۔
تھانہ روجھان میں سال 2019 میں کل 312 مقدمات کا اندراج ہوئے جس میں 288 چالان کیئے گئے ۔جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے گزشتہ سال 2019 میں اسلحہ کے کل مقدمات کا اندراج ہوا 16 جملہ چالان کیئے گئے

منشیات کے کل 13 مقدمات کا اندراج ہوا جملہ چالان کیئے گئے
جوا۔ جوئے کل 3 مقدمات کا اندراج ہوا جملہ چالان کیئے گئے
زنا بالجبر کا ایک مقدمہ درج کیا گیا اور چالان بھی کیا گیا ۔
اشتہاری ملزمان 193 گرفتار کر کے ان کا چالان کیا گیا ۔

چوری۔ چوری کے 31 مقدمات کا اندراج اور جملہ کا چالان کیا گیا
قتل ۔ قتل کے 10 مقدمات کا اندراج اورجملہ کا چالان کیا گیا
اقدام قتل کا کوئی بھی واقعہ نہ ہوا

لڑائی کے 40 مقدمات کا اندراج ہوا اور جملہ کا چالان کیا گیا ۔
راہ زنی کے کل دو مقدمات درج کیئے گئے
ڈکیٹی کے کل 4 مقدمات درج کیئے گئے

بجلی چوری کے 26 مقدمات کا اندراج ہوا جملہ چالان کیئے گئے
نہری پانی چوری کے 28 مقدمات کا اندراج ہوا اور جملہ چالان کیئے گئے ۔
ایکسیڈنٹ کے کل آٹھ مقدمات کا اندراج کیا گیا جن میں 3 کی اموات ہوئیں ۔
موٹر سائیکل کی کل 17 وارداتیں ہوئیں 17 مقدمات کا اندراج ہوا ۔

پوستہ سال 2018 میں کل مقدمات کی تعداد 393 تھی جبکہ سال 2018 کی نسبت سال 2019 میں جرائم کی شرح نسبتاً کم رہی ۔
سال 2018 میں 393 مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا اور سال 219 میں کل مقدمات کا اندراج 312 رہی یعنی گزشتہ سال2019 میں 81 مقدمات کم رہے اور گزشتہ سال جرائم کی شرح کا نتاسب پوستہ سال 2018 سے کم ہوئیں۔


روجھان

دفتر ایس ایچ او تھانہ روجھان میں ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی زیر صدارت اہم میٹنگ جس میں ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان سمیت روجھان کے جملہ صحافیوں نے شرکت کی جس میں روجھان میں امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی روجھان نثاء الله خان مستوئی کا کہنا تھا کہ پریس اور پولیس کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ایک دوسرے سے انفارمیشن اور رابطے رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ

علاقے میں امن وامان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھیں ہیں اور میڈیا کا تعاون اور مثبت کردار سے معاشرے میں ماحول ساز گار ہوتا ہے

صحافی اپنے قلم سے خوف کی بیخ کنی کر سکتا ہے اور صحافی ایک مقدس پیغمبرانہ پیشہ ہے اور کسی بھی معاشرے اور ملک میں چوتھے ستون کی حثیت رکھتا ہے صحافی قلم کے ذریعے مثبت کردار ادا کرے تاکہ علاقے میں خوف کا عنصر نہ ہو علاقے کے مسائل پر تجاویز دیں انہوں کہا کہ

روجھان میں امن وامان کی حالت بہتر نہیں مگر اتنی بھی نہیں جس کا تاثر دیا جاتا ہے اور میڈیا کو مایوس کن الفاظ نہیں لکھنے چاہیئے کہ جس میں عوام میں بے چینی پھیلنے کا اندیشہ ظاہر ہو روجھان جام پور اور فاضل پور کی نسبت میں جرائم اور کرائم کم ہے مگر یہ الفاظوں کے ذریعے خوف پایا جاتا ہے

میڈیا کو مثبت اور بے خوف الفاظوں کے ساتھ عوام کو خبر دینی چاہیے انہوں کہا کہ کچے کا آپریشن کئی بار ہوا ہمارے ملازمین ہٹ ہوتے رہے اور ہمارے پولیس کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں اور سہولیات کا فقدان ہے ہمارے ڈسٹرکٹ میں ایک بھی لوکیٹر میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ

روجھان میں امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور کرائم و جرائم اور جرائم پیشہ عناصرین کا قلع قمع کرنا بھی ہمارے فرض منصبی میں شامل ہے ان شاء الله ہماری کوشش ہے کہ روجھان اور اس کے گرد و نواح میں جلد امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی روٹین مختلف ہے

اور اس علاقے میں انفارمیشن دینے والے کو مخبر تصور کیا جاتا ہے جو غلط تاثر ہے قانون پسند طبقہ اور، عوام پوليس کے ساتھ تعاون کرے تو حالات یکسوئی کے ساتھ بدل سکتے ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ روجھان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام کا تعاون سے ہی جرائم ہر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں کہا کہ

عوام کا تحفظ کرنا میری اولین ترجیح ہے چٹی دلال اور ٹاوٹ کا داخلہ ہمیشہ کے لئے بند ہو گا اور سائل اور فریادی کو انصاف ملے کا اور میرٹ ہر کام ہو گا میرے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے عوام میرے پاس بلاخوف ڈائریکٹ ملیں اور اپنا مسئلہ بیان کریں میں ان کو رسپانس دونگا

انہوں کہا کہ میڈیا اور پولیس لازم و ملزوم ہیں ۔آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی شہداء پنجاب پولیس کی درجات بلند اور روجھان میں امن وامان دعا کروائی گئی ۔

اس موقع پر سنیئر صحافی محمد شکیل سعیدی، فاروق سیال، عبدالقیوم شکیل عمران پنوار علی نواز دانش مزاری ،محمد صدیق ڈوگر، محمد عمران ملک، نوراحمد راہی، محمد علی انجم ڈوگر،

محمد علی عامر، محمد طفیل، عدنان راجپوت، ملک علی اسد ۔اور ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل میٹنگ میں شریک ہوئے ۔


روجھان

روجھان کے مختلف وارڈز محلوں گلیوں میں سیوریج کا بدبودار پانی اور جگہ جگہ گندگی کے انبار عملہ صفائی ستھرائی میں ناکام شہر پھر گندگی کا ڈھیر شہر میں صفائی کی ناقص کارکردگی میونسپل کمیٹی کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت عوامی حلقوں کی طرف سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

روجھان شہر کے مختلف وارڈز میں جگہ جگہ سیوریج کا بدبو دار پانی جمع عوام کو گزرنے میں شدید پریشانی محلہ کھوگانی، جٹا محلہ، لشاری محلہ ڈاکخانہ روڈ، محلہ بکھران محلہ بھٹیاں، محلہ بکھران، محلہ پنواران، محلہ ڈوگران محلہ. سومرو سن رائز اکیڈمی روڈ میں سیوریج کے بدبودار پانی کے علاوہ جگہ جگہ گندگی کوڑا کرکٹ کے انبار علاوہ ازیں نزیر آرائیں گلی،

مین روڈ نزد نیاز پیٹرول پمپ ۔پریس کلب روڈ، میونسپل کمیٹی کے آگے سیوریج کا پانی جمع آمدورفت میں شدید دشواری صفائی ستھرائی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے محلہ لاکھی وڈیرہ ، میں بھی سیوریج کی لائین بند ہونے سے محلہ مکینوں کا گلیوں سے گزرنا محال سیوریج کے بدبودار پانی سے محلہ والوں کا جینا دو بھر دورغان صفائی کی کارکردگی

صفر محلہ حاجی بہار دین ملک میں بھی سیوریج کا پانی گھروں میں داخل گلی سے متعدد مرتبہ خواتین پھسل کر گر گیئں اور محلہ شاہ غلام جاڑا میں بھی سیوریج کے بدبودار پانی کے جوہڑے محلوں کی حالت ابتر روجھان کے شہریوں محلہ مکینوں،

ملک فاروق احمد کونسلر، ملک خلیل احمد کونسلر حاجی اللہ جوایا سومرو کونسلر نجم الدین سومرو ، ملک رشید احمد فوجی، حضور بخش پنوار، مدد علی پنوار ۔ارشد ملک، نور محمد جٹا، محمد علی لشاری و دیگر محلہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان، اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

%d bloggers like this: