دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 پشاور: سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی میں دھماکہ، ماں بیٹی جاں بحق

زوزدار دھماکا کی وجہ سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا

پشاور:

پشاور میں سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی میں دھماکے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

جمعے کے روز چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن میں گاڑی میں فلنگ کے دوران زوزدار دھماکا کی وجہ سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار ماں بیٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون اور کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فضل مقیم کے مطابق دھماکے کی وجہ ممکنہ طور پر ناقص سلنڈر کا استعمال ہوسکتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

About The Author