نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

نیب نے چوہدری شوگرملزکیس میں بھی مریم نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کےلیے ایک اور مشکل ۔ نیب نے چوہدری شوگرملزکیس میں بھی مریم نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔۔۔

اس سے پہلے العزیزیہ اورایون فیلڈ کیسزمیں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔۔۔مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اورپاسپورٹ کی واپسی کےلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

مریم نوازنیب کے ریڈار پر۔۔۔نیب لاہورنے چوہدری شوگرملز کیس میں بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔۔۔

نیب لاہورکی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔۔۔مریم نواز نے نوازشریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔۔شمیم شوگر ملز کے قیام میں بھی ملزم مریم نواز کا اہم کردار ہے۔۔۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔۔

اس سے پہلے العزیزیہ اسٹیل ملزاورایون فیلڈ کیسز میں بھی مریم نواز کا نام بطور ملزم نیب کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔۔۔۔نوازشریف کا نام بھی ای سی ایل میں شامل تھا۔۔۔تاہم بیرون ملک علاج کےلیے وفاقی کابینہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔۔

مریم نواز نے والد کی تیمارداری کےلیے نام ای سی ایل سے نکالنے اورپاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے۔۔۔ہائی کورٹ نے درخواست پرحکومت کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پروفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دی تھی۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست کی سماعت 15 جنوری کو دوبارہ کرے گا۔۔

About The Author