دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ ،دو اہلکار شہید

راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں محافظ پٹرولنگ سکواڈ پر دہشتگرد نے فائرنگ کی ۔

دہشتگرد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی آواز پر ڈولفن اہلکار موقعہ پر پہنچے تو دہشتگرد نے ان پر بھی فائرنگ کی، دہشتگرد کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار موقعہ پر پہنچ گئے،

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس فرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی

About The Author