مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے-

میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ FT,7 میں دو پائلٹ سکوارڈن لیڈر اور فلائنگ افسر تھے جو دونوں شہید ہو گئے ہیں ،

یہ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈنگ کرنے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے-

ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے-

%d bloggers like this: