مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیرسطح پرپہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز

آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روزمیں داخل ہوگئی

ٹرانسپورٹرزکاملک گیرسطح پرپہیہ جام۔۔ ہڑتال کا دوسراروز۔۔ گورنرسندھ بھی ٹرانسپورٹرزکورام نہ کرسکے۔۔ صدرآل پاکستان گڈزکیرئیرایسوسی ایشن رانا اسلم کہتےہیں جب تک مطالبات پرمکمل طورپرعمل درآمد نہیں ہوجاتا۔۔ ہڑتال جاری رہیگی۔۔

ملک بھرمیں مال بردارگاڑیاں سڑکوں پرکھڑی کردی گئی۔۔ مال برداری کا کام ٹھپ پوگیا۔۔ آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روزمیں داخل ہوگئی۔۔

پورٹ قاسم ۔۔کراچی پورٹ سمیت سبزیاں ، فروٹ ادویات کی ترسیل معطل۔۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نےبھی گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی حمایت کرتےہوئےوفاقی حکومت سےمطالبات تسلیم کرنےکا مطالبہ کردیا۔۔

کراچی سمیت سندھ بھرکی ٹائرایسوسی ایشن نےبھی ٹرانسپورٹرزکےہڑتال کی حمایت کردی۔۔

ملک بھر میں گڈزٹرانسپورٹ کی 3 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں۔۔  کراچی سے روزانہ 17 ہزارسے زائد گاڑیوں کی اندرون ملک آمد اورروانگی ہوتی ہے۔۔

3 ہزار4 سو کراچی پورٹ جبکہ پورٹ قاسم سے28 سوگاڑیاں یومیہ مال برداری کرتی ہیں۔۔ 35 سوگاڑیاں قائداعظم ٹرک اسٹینڈ سےاندرون ملک روانہ ہوتی ہیں۔۔

%d bloggers like this: