نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے کئی شہروں میں آٹے کی شدید قلت،فلور ملزمالکان نےسپلائی روک دی

فلور ملز صرف نو سو سے ایک ہزار تھیلا شہر میں سپلائی کررہی ہے۔اور آٹے کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے

کامونکی میں آٹا کی شدید قلت،شہری بلبلا اُٹھے،لوگ سارا دن آٹے کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔فلور ملزمالکان نے شہر میں آٹے کی سپلائی روک دی ہے جس سے بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہاہے۔

کامونکی میں ایک ہفتہ سے فلور ملزنے آٹے کی فراہمی تقریباً دس فیصد کردی ہے۔اور نوے فیصد آٹا دوسرے صوبوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔جس سے شہرمیں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ نے شہر میں آٹھ سیل پوائنٹ بنانے کی ہدائت کی ہے لیکن فلور ملز مالکان نے تمام احکامات ہوا میں اُڑا دیئے ہیں۔

محکمہ خوراک کی طرف سے فلور ملز کو نو ہزار تھیلا آٹا کیلئے گندم فراہم کی جارہی ہے لیکن فلور ملز صرف نو سو سے ایک ہزار تھیلا شہر میں سپلائی کررہی ہے۔اور آٹے کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہر میں آٹے کی سپلائی بہتر بنائی جائے اور کوالٹی بھی بہتر بنائی جائے۔

About The Author