دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ عائشہ عمر بھی ہراسگی کا شکار

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جامی نے بھی جنسی زیادتی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا تھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے بھی ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

عائشہ عمر سے ایک انٹرویو کے دوران ’می ٹو‘ پر بات کی جا رہی تھی تو اس دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

عائشہ عمر نے ’می ٹو‘ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ضروری مہم ہے جو جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بے شمار لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں ایسے بے شمار مرد اور خواتین ہیں جنہیں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں ہراساں کیا گیا اور انہیں معلوم ہے کہ انسان ایسے وقت میں کیا محسوس کرتا ہے، لیکن وہ ابھی اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کرسکیں۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں اس حوالے سے بات کروں، میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو بھی اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔

عائشہ عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میشا شفیع اور علی ظفر کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے  کہا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت  کرتی ہوں۔  شوبز انڈسٹری کی جانب سے میشا شفیع کے ساتھ ہونے والے رویے کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے میشا شفیع کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو سامنے لانے پر ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں ہونے والی خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے اور پاکستان میں تو ایسے واقعات پر بولنا اور انہیں سامنے لانا اور بھی مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جامی نے بھی جنسی زیادتی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا تھا

About The Author