مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ای سی سی نے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی

وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک اجلاس کے باعث ای سی سی کا ایجنڈا مکمل نہ ہوسکا۔ باقی چاروں ایجنڈا آئٹمز موئخر کردیئے گئے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں ای سی سی نے نیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔

وزارت توانائی نیپرا ایکٹ میں ترامیم حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کرے گی

نیپرا ترمیمی ایکٹ کے تحت قیمتوں کے تعین کے میکنزم میں ردوبدل کیا گیا ہے

وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک اجلاس کے باعث ای سی سی کا ایجنڈا مکمل نہ ہوسکا۔ باقی چاروں ایجنڈا آئٹمز موئخر کردیئے گئے۔

وزیرتوانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی قیمتوں کا تعین 30 دن میں کرکے سمری حکومت کو بھجوائے گا، حکومت سہہ ماہی ٹیرف کے تعین کا نوٹیفکیشن 15 دن کے اندر جاری کرے گی،

بجلی ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، وٹیفکیشن 15 دن میں نہ ہونے کی صورت میں ٹیرف از خود لاگو ہو جائے گا۔

%d bloggers like this: