دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ننکانہ صاحب واقعے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

عمران علی چشتی کے خلاف مقدمہ خصوصی طور پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر درج کیا گیا

ننکانہ ( ساوتھ ایشین نیوز ) دودن قبل ننکانہ کے ایک ٹی سٹال پر چائے پہلے پینے پر ہونے والے جھگڑے اور گرفتاری کو مذہبی رنگ دے کر مقامی سکھ آبادی کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور رشتہ داروں کے ہمراہ گردوارہ جنم استھان کے داخلی گیٹ کے باہر ہنگامہ آرائی کے مرکزی کردار عمران علی چشتی کو ننکانہ پولیس نے رات گیے گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمہ نمبر 6/ 2020 ۔
میں توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جن میں 290 اور 295 A کے علاوہ 148/149_ /291/506/341 کے علاوہ دہشگردی کی دفعہ 7 Ata بھی شامل ہیں
مقدمہ خصوصی طور پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر درج کیا گیا
یاد رہے کہ نامزد مرکزی ملزم قبل ازیں سکھ لڑکی کے اغوا کے مقدمہ بھی بھی نامزد ہے

About The Author