مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے ،اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

وفاقی حکومت کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں،

عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم صارفین کو مزید بہتر سروسز اور سستی بجلی مہیا کر سکیں،ان خیالات کااظہار سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب نے جامع مسجد کینال کالونی کوٹ ادو میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا،

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم اختر سامٹیہ،میپکو سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادو فرقان زکریااورمیپکو ڈویژن کوٹ ادوکے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود تھے،

مہر نذر محمد ڈب نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان کے ویژن کے مطابق ہم نے میپکو کو کرپشن فری ادارہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے

اور کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی لائنوں اور تنصیبات کے نیچے تعمیرات سے گریز کریں اور اپنے آپ کو اور اپنے عزیز و اقارب کو حادثات سے بچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں،

دھند اوربرسات کے موسم میں حادثات سے بچنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب اور مال مویشیوں کو واپڈا کی تنصیبات سے دور رکھیں،

قبل ازیں کھلی کچہری میں صارفین کی جانب سے جو درخواستیں دی گئی، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب نے معمولی شکایات کو موقع پر ہی حل کردیا اور دیگر شکایات کو فوری حل کرانے کیلئے متعلقہ ایس ڈی اوز کو حکم جاری کیا ۔


کوٹ ادو

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کااچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی منڈی میں مقامی اور باہر سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا،

اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی بھی کرائی،اس موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے صدر حاجی محمد یوسف رانا، سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال سمیت دیگر آڑھتی بھی ہمراہ تھے،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سبزی منڈیوں پر کنٹرول حاصل کر کے عام مارکیٹ میں معیاری اور سستی سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،

اس موقع پرانہوں نے متعدد پھلوں کیلا،سیب، کنوں، پیاز، آلو، پالک،گوبھی، ٹماٹر، ہری مرچ سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کے معیار کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نگرانی میں انکی بولی بھی کرائی،

انہوں نے انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں رسد کو یقینی اور نیلامی کے عمل کو مزید فعال،

موئثر اور منڈی کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور ناجائز تجاوزات کو فوری دور کروائیں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ موقع پر ہونے والی نیلامی کے مطابق تیار کر کے نرخ نامے بروقت بازاروں میں بھجوائیں۔


کوٹ ادو

محنت کش کے گھر سے نامعلوم نقدی طلائی زیورات لے گئے،مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی اغواء کرلی،سابقہ رنجش پر مخالفوں نے نوجوان کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر518ٹی ڈی اے میں محمد ارشاد آرائیں کے گھر سے نامعلوم ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات8ہزار روپے نقدی اٹھاکر لے گئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی چاکر خان میں صابر حسین پتافی کی بیوی عزیز مائی کو جعفر لشاری،

طاہر اسیرا،محمد عمران پیروزی،عبدالمجید حسام3نامعلوم کے ہمراہ اغواء کرکے لے گئے،جاتے ہوئے گھر سے نقدی ایک لاکھ16ہزار ایک تولہ طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈانڈے والا میں ظفر اقبال دسترانی کو پرانی رنجش پر سجاد ڈکھنہ نے اپنے دیگر ساتھیوں ریاض ڈکھنہ،

محمد اسماعیل ڈکھنہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ محلہ سادات نگر کے رہائشی سید اکرم شاہ نے اپنے کتے کا نام صحابہ کرام کے نام پر رکھ کر اسے اس نام سے پکارتا تھا،

گزشتہ روز کریانہ کی دکان کے اونر اللہ ڈتہ قریشی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی اثناء میں ملعون اکرم شاہ نے صحابہ کے نام پر کتے کو آواز دی جوکہ بھاگتا ہوا آیا

جسے اس نے روٹی دی صحابی کے نام پر کتے کو پکارنے پر اللہ ڈتہ قریشی اور وہاں پر موجود مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی،

جس پر اللہ ڈتہ قریشی نے کتا مالک ملعون اکرم شاہ کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں درخواست دے دی،

پولیس دائرہ دین پناہ نے اللہ ڈتہ قریشی کی مدعیت میں ملعون اکرم شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر5/20زیر دفعہ295اے298اے کے تحت مقدمہ درج کرکے ملعون کی تلاش شروع کردی ہے،

%d bloggers like this: