مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے پہلے اور واحد نابینا جج یوسف سلیم دولہا بن گئے

بصارت سے محروم سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاﺅن لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا

پاکستان کے پہلے اور واحد نابینا جج یوسف سلیم دولہا بن گئے۔اُن کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر ر ہی ہیں۔ بصارت سے محروم سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاﺅن لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے یوسف سلیم نے 2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ یوسف سلیم پیدائشی نابینا ہیں اور ان کی چار بہنوں میں سے بھی دو نابینا ہیں۔ سال 2018 میں لاہور میں سول ججز کے امتحانات میں یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی لیکن نابینا ہونے کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انہیں مسترد کر دیا ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آنکھوں کی بصارت سے محروم جج کو سول جج کی بھرتی کے لیے دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یوسف سلیم کو 2 جولائی 2018ء کو سول جج بھرتی کرلیا گیا۔ یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار تھے۔ سول جج کے لیے ہونے والے امتحانات میں 300 میں سے صرف 21 امیدوار کامیاب ہوئے تھے

%d bloggers like this: