وفاقی حکومت کی سیاحت کوفروغ دینےکی پالیسی پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔۔ رواں برس نہ صرف سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہواوہیں۔۔
اچھی خبر یہ ہےکہ سیاحت میں پاکستان کی درجہ بندی میں بھی رواں سال اضافہ ہواہے۔۔
وزیراعظم عمران خان کی سیاحت وثقافت کیلئےخصوصی اقدامات کا اعلان۔۔
ملکی معیشیت میں سیاحت سےحاصل ہونیوالی رقم کا کل حجم 793 ارب روپےہے۔۔
رواں برس مارچ میں سیاحت اور ہوابازی کی صنعت کے فروغ کے لیے شہری ہوابازی کی نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔۔
جسکےتحت سفرکےاخراجات میں کمی اور ٹیکسوں میں چارارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔۔ پاکستان میں پہاڑی سلسلوں کےساتھ ۔۔ بیچ ۔۔ صحراسمیت مذہبی سیاحت کا جوامتزاج ہے وہ دنیا میں کہیں یک جا نہیں ملتا۔
ورلڈ اکنامک فورم نےاپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو 121 نمبرکا درجہ دیتےہوئےرپورٹ میں واضح کیا ہےکہ گزشتہ 5 برسوں کی نسبت ملک میں سیاحت 3 سوفیصد بڑھ چکی ہے۔۔
رواں برس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی 2020-2030 بھی تشکیل دی گئی ہے۔۔
اعداوشماربتاتےہیں کہ سال 2014 میں پاکستان میں سیاحت کیلئے آنیوالوں کی تعداد 16 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 66 لاکھ ہوچکی ہے۔۔ کےپی۔۔
پنجاب سندھ سمیت بلوچستان کےمشہورومعررف مقامات اورعجائب گھروں کودیکھنےکیلئےسیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔۔
رواں برس ستمبرکے مہینےمعروف روسی سیاح، پریخود کو اولیگ نے پاکستان میں ایک ماہ تک قیام کیا اورپورے ملک کا چکرلگایا اس سیاح نےاب تک چالیس ممالک کا سفرکیا ہے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،