سال 2019 بی آر ٹی پر آخری 6 ماہ میں صرف 6 فیصد ہی کام ہو سکا
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دورِحکومت میں شروع ہونے والے میگا منصوبے بی آر ٹی پر 6 ماہ میں صرف 6 فیصد کام ہوسکا۔
فنڈز کی تاخیر کے باعث کام سست روی کا شکار ہوگیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور میں میگا منصوبہ بی آر ٹی ابتداء ہی سے تنازعات اور مسائل کا شکار ہے
ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں تاخیر سے کام بھی سست روی کا شکار ہوا۔
حکومت نے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک سے مںصوبے کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ بھی کیا۔
میگا پراجیکٹ پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا تھا جو اب تقریبا 68 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
سال کے اختتام پر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے بی آر ٹی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
جبکہ صوبائی حکومت نے تحقیقات رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،