مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنٹرل پنجاب قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم بن گئی

فائنل میچ میں ناردرن کی ٹیم کو ایک اننگز اور سولہ رنز سے شکست ہو گئی

سنٹرل پنجاب قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم بن گئی۔فائنل میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور سولہ رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔۔

سنٹرل پنجاب کے بیٹسمین عمر اکمل اور باولر بلال آصف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مشترکہ مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

سنٹرل پنجاب بن گئی قائد اعظم ٹرافی کی چیمپئن،،،،فائنل میچ میں ناردرن کی ٹیم کو ایک اننگز اور سولہ رنز سے شکست ہو گئی۔

سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز آٹھ وکٹ کے نقصان پر چھ سو پہچتر رنز پر ڈیکلیئر کی۔ عمر اکمل نے دو سو اٹھارہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی،

اظہر علی نے ایک سو انیس،ظفر گوہر نے ننانوے،سلمان بٹ نے چوہتر اور کپتان بابر اعظم نے انہتر رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں بلال آصف کی شاندار باولنگ کے باعث ناردرن کی پوری ٹیم چار سو پانچ رنز پر ڈھیر ہو گئی،

بلال آصف نے حریف ٹیم کی آٹھ وکٹیں اڑائیں۔ ناردرن کی جانب سے حیدر علی نے سب سے زیادہ ایک سو چونتیس رنز بنائے۔۔

علی سرفراز نے اکاسی اور روحیل نذیر نے ستر رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو چوون رنز پر آل آوٹ ہو گئی،

سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ فیضان ریاض نے ایک سو سولہ اور روحیل نذیر نے اسی رنز بنائے،

پہلی اننگز میں سنٹرل پنجاب کے فہیم اشرف نے پانچ،بلال آصف نے تین اور اعزاز چیمہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔۔

%d bloggers like this: