دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیاض الحسن چوہان اور حریم شاہ کی آڈیو کال بھی لیک

حریم شاہ نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے مجھے کال کی اور کہتے ہیں کہ لڑائی اس لئے کہ آپ دوسرے مردوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں، یہ کیا ہے؟

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔ دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مشبر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔ حریم شاہ فیاض الحسن چوہان کو کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لیں تو ہم اس کی ہی بےعزتی کرتی ہیں۔کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شئیر کرتے ہوئے اینکر رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ زرا وزیر صاحب کی زبان دیکھیے۔

پھر بولتے ہیں لوگ کہ میڈیا بے جا تنقید کرتا ہے۔ فیاض صاحب ایک گزارش زرا اپنا بیک گرائونڈ اور میرا بیک گرائونڈ چیک کر لیں۔کون ٹائوٹ ہے ساری دنیا جانتی ہے۔ لیکن افسوس کہ آپ لوگوں کے منتخب نمائندے ہیں اور یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور حریم شاہ اس وقت خبروں میں ہیں، حریم شاہ نے شیخ رشید کے حوالہ سے الزامات عائد کئے ہیں‌ تا ہم ابھی تک شیخ رشید نے جواب نہیں دیا، شیخ رشید نے ریلوے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام دیا لیکن حریم شاہ کے الزامات پر کوئی بات نہیں کی، اب شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ پانچ دن بعد پاکستان واپس آئیں گے

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رابطہ کر لیا، حریم شاہ نے شیخ رشید کی کال ریکارڈ کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین بات ہوتی ہے،حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا کہ لیکن آپ نے میرے ساتھ کیوں غلط کیا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی میں تمہیں سمجھاتا ہوں اور بہتری کے لئے کرتا ہوں

حریم شاہ نے شیخ رشید سے دوبارہ کہا کہ اچھا ٹھیک ہے میں یہ بات مانتی ہوں ،آپ نے میرے ساتھ لڑئی کیوں کی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی اس لئے کی کہ دیکھو آپ پر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگا رہی ہوتی ہیں، کالز کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ نے مکمل ریکارڈنگ شیئر نہیں کی،

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1211030516385927169?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211030516385927169&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2F27281%2F

حریم شاہ نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید نے مجھے کال کی اور کہتے ہیں کہ لڑائی اس لئے کہ آپ دوسرے مردوں کے ساتھ ویڈیو بناتی ہیں، یہ کیا ہے؟

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،

ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.

حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟

ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1210119008978120705?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1210119008978120705&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2F27281%2F

گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔

About The Author