مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

ہائی کورٹ آفس کے مطابق فوری طور پر اس درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی

لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا
نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ آفس کے مطابق فوری طور پر اس درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد درخواست پر سماعت کی جاسکے گی۔

درخواست انسانی حقوق کے رہنما ایڈووکیٹ اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی۔
جس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا۔

بیورو کریسی کو کرپشن کرنے کی چھوٹ دیدی گئی، نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 5،19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ صدارتی ارڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔

%d bloggers like this: