قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز سینٹرل پنجاب کے خلاف ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 61 اوورز میں 254 رنز بناکر آوٹ ہوگئی
فیضان ریاض نے شاندار سینچری اسکور کی ، فیضان ریاض نے 14 چوکوں کی مدد سے 116 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے 80 رنز بنائے، فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں، بلال آصف نے 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،اعزاز چیمہ نے 56 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں سینٹرل پنجاب نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 21 اوورز میں ایک وکٹ گنوا کر 87 رنز جوڑ لیے، سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ 48 اور قومی کپتان اطہر علی 17 رنز کے ساتھ کریز پرہیں، قبل ازیں احمد شہزاد 4 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے، سینٹرل کی ٹیم کو حریف سائیڈ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 167 رنز درکار ہیں اور اس کی9 وکٹیں محفوظ ہیں
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی