مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینٹرل پنجاب کے خلاف ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 61 اوورز میں 254 رنز بناکر آوٹ

پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے 80 رنز بنائے، فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں،

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز سینٹرل پنجاب کے خلاف ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 61 اوورز میں 254 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

فیضان ریاض نے شاندار سینچری اسکور کی ، فیضان ریاض نے 14 چوکوں کی مدد سے 116 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے 80 رنز بنائے، فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں، بلال آصف نے 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،اعزاز چیمہ نے 56 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں سینٹرل پنجاب نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 21 اوورز میں ایک وکٹ گنوا کر 87 رنز جوڑ لیے، سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ 48 اور قومی کپتان اطہر علی 17 رنز کے ساتھ کریز پرہیں، قبل ازیں احمد شہزاد 4 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے، سینٹرل کی ٹیم کو حریف سائیڈ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 167 رنز درکار ہیں اور اس کی9 وکٹیں محفوظ ہیں

%d bloggers like this: