پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے طول وعرض میں کرسمس کے موقع پر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور گرجا گھروں میں ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا یوم ولا مذہبی جوش وجذبے سے منارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات کاانعقاد کیا جارہاہے اور گرجا گھروں میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔
کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں چرچ برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔
شہروں میں کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں بیکریوں میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی تیار کیئے گئے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،