دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پور ایریگیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا افتتاح کریں گے

تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا اعزاز،120 سال پرانےمنصوبے پر کل سے کام شروع ہوگا.وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پور ایریگیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے.

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، فواد چوہدری بھی شریک ہوں گے.وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا افتتاح کریں گے

دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل چار سال میں ہوگی، 48 ارب لاگت آئے گی.مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے گا.

مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گی. بنجرز پڑی سینکڑوں ایکٹر علاقے کے عوام کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں.

ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا.ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا.

پرویز مشرف نے 2007 میں منصوبے پر کام شروع کرایا،2008 میں منصوبہ رک گیا.نہرکا پانی درجنوں دیہات میں بنجر زمین کو ذرخیز کرنے کا سبب بنے گا.

مصنوعی نہر رسول پور، بیراج سے نکلے گی، 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا.نہر کا پانی جہلم، پنڈ دادن خان اور ضلع خوشاب کو سیراب کرے گی.

کلر کہار کے قریب موٹر وے نہر کے اوپر سے گزرے گی.نہر سے تین اضلاع میں ایک لاکھ خاندان، ساڑھے پانچ لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے.فواد چوہدری علاقے میں پہنچ گئے، گدائی کا کام بھی شروع.

About The Author