نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری اداروں میں شفافیت،آئی ایم ایف کے مطابق مسودہ آئندہ برس پیش ہوگا

حکومت آئی ایم ایف کے تعاون سے سرکاری اداروں کے لئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے

سرکاری اداروں میں شفافیت اور فعال بنانے کے ساتھ نجکاری سے متعلق قانون سازی شروع کر دی گئی
آئی ایم ایف دستاویزات کے مطابق مسودہ آئندہ برس پیش کر دیا جائے گا۔

حکومت آئی ایم ایف کے تعاون سے سرکاری اداروں کے لئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے
نیا قانون ستمبر 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

آئی ایم ایف دستاویزات کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کی اصلاحات پر کام شروع کر دیا ہے جس سے ادارے فعال اور ان میں شفافیت بڑھے گی۔

حکومت دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر تعینات کرچکی ہے
جون 2020 تک دونوں پلانٹس فروخت کردیئے جائیں گے

اس کے علاوہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے لئے غیرملکی آڈیٹرز جلد ہی رپورٹس تیار کرلیں گے
بعد میں ان اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔جس کے لئے غیرملکی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔

About The Author