دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا، اسسٹنٹ کمشنر زکو سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری

منصوبہ مکمل ہوتے ہی تحقیقات میں بھرپورطریقے سے تعاون کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا

وزیراعلی کے ترجمان اجمل وزیر کہتے ہیں بی آر ٹی منصوبے میں مزید تین سے چاہ ماہ کا وقت درکار ہے۔

سپریم کورٹ میں پی ڈی اے کی جانب سے اپیل کی وجہ منصوبے پر آخری مراحل میں کوئی روکاٹ آنے سے بچنا ہے۔

منصوبہ مکمل ہوتے ہی تحقیقات میں بھرپورطریقے سے تعاون کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے

وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر نے مزید بتایا کہ صوبے میں اسسٹنٹ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دیدی گئی،

انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے خیبرپختونخوا وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجلنس کمشن کے رولز کی منظوری بھی دیدی

جبکہ زکواۃ فنڈز کی شفاف تقسیم کے لیے صوبائی وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی گئی،

وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ نے پشاور پریس کلب اور یونین کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کے گرانٹ

جبکہ ہری پوری کے جنگلات میں لگنے والی اگ سے جاں بحق افراد کے لئے پانچ لاکھ روپے معاوضے کی منظوری بھی دیدی گئی

About The Author