مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی سی حملہ کیس : 25گرفتار وکلا کی رہائی کا حکم

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلاء کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے

لاہور :

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں 25 وکلاء کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس لیباریٹری نے جواب عدالت میں جمع کروایا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلاء کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔

ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ 32 وکلاء 10 دن سے پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔اگر پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرا لیتی۔ہمارے وکلاء بھائیوں کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔

ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلاء کی رہائی کا حکم دے۔

ملزمان وکلاء کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان نے دلائل دیے۔

%d bloggers like this: