لاہور :
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں 25 وکلاء کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس لیباریٹری نے جواب عدالت میں جمع کروایا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلاء کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔
ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ 32 وکلاء 10 دن سے پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔اگر پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرا لیتی۔ہمارے وکلاء بھائیوں کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔
ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلاء کی رہائی کا حکم دے۔
ملزمان وکلاء کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان نے دلائل دیے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،