دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف نے آزادی اظہار رائے پر پابندی کا شکنجہ تیارکرلیا

پارٹی فیصلوں سے اختلاف رائے پر رکنیت معطل اور ختم کردی جائےگی۔

تحریک انصاف نے آزادی اظہار رائے پر پابندی کا شکنجہ تیارکرلیا،،

پارٹی فیصلوں سے اختلاف رائے پر رکنیت معطل اور ختم کردی جائےگی۔۔۔پی ٹی آئی نے کمیٹاں تشکیل دے دیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف اب کاروائی ہوا کرے گی۔

جس کے لئے ڈسپلنری کمیٹاں قائم کردی گئی ہیں مرکز اور ڈسٹرکٹ سطح پرکمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس سے لیکر پارٹی رکنیٹ معطل اور ختم کرنے کا اختیار کمیٹیوں کے پاس ہوگا۔ فیصلوں سے اختلاف رکھنے ،

الزامات لگانے اور الزامات ثابت نہ کرنے والوں کے خلاف مرحلہ وار کاروائی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا۔جواب نہ دینے پر رکنیت معطل کی جائے گی۔

About The Author