مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی سی حملہ،ملزمان وکلا کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے بعد جوڈیشل کرنے کا حکم

پنجاب فرانزک سائنس لیباریٹری نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت،،،،عدالت نے 25 ملزمان وکلا کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے بعد جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب فرانزک سائنس لیباریٹری نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔۔۔فرانزک لیباٹری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رپورٹ آنے میں ابھی وقت درکارہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلا کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکلا کی جانب سے موقت اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان 32 وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔۔

اگر پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرا لیتے۔ہمارے وکلا بھائیوں کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا

وکلا نے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔ملزمان وکلاء کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان دلائل دئیے

%d bloggers like this: