دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کے خلاف انکوائری پر نیب سے جواب طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو میں پیشی کا خوف، میاں جاوید لطیف نے عدالت کا سہارا لے لیا

قومی احتساب بیورو میں پیشی کا خوف، میاں جاوید لطیف نے عدالت کا سہارا لے لیا، لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کے خلاف انکوائری پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔۔۔۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،،

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے،

جبکہ ان الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات بند کر چکا ہے،، درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک نیب طلبی کے نوٹسز کو معطل کیا جائے،،

جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستائیس دسمبر کو جواب طلب کر لیا،، نیب لاہور نے تفتیش کیلئے آج جاوید لطیف کو طلب کر رکھا تھا۔

About The Author