مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی بی کی برسی ہرحال لیاقت باغ میں ہوگی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ تعمیری تنقیدکوبھی برداشت نہیں کرسکتے، نیب کی طرف سےمجھےپیش ہونےکےلیےنوٹس دیاگیا،

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ میں بی بی کی برسی ہر حال میں منائی جائیگی ۔ہمت ہے تو گرفتار کرلو۔اگلا سال انتخابات کا ہے ۔ عدالتوں سے درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ اپوزیشن کو دباؤ میں لایا جارہاہے اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

آج کراچی میں  ایک پُرہجوم کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ احتجاجی پریس کانفرنس ہے،اپوزیشن پرمسلسل دباوَبڑھایاجارہاہے،ہمیں بنیادی انسانی حقوق سےمحروم کیاجارہاہے، سیاسی رہنماوَں کےخلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں ،میڈیاٹرائل کیاجاتاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ تعمیری تنقیدکوبھی برداشت نہیں کرسکتے، نیب کی طرف سےمجھےپیش ہونےکےلیےنوٹس دیاگیا،میری والدہ کی برسی کومنانےسےمجھےروکاجارہاہے، ہم  بینظیربھٹوکی برسی منانےجارہےہیں اس موقع پرنیب نوٹس کاکوئی جوازنہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نےنیب کےسوالوں کاتفصیلی جواب دیاہے،6مہینےپہلےجواب دےچکاہوں اب نوٹس دینےکاجوازکیاہے؟آپ ہرسیاسی کارکن کاکردارکشی کرناچاہتےہیں،پیپلزپارٹی پہلےدباوَمیں آئی ہےنہ اب آئےگی،برسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں،24دسمبرکوپیش نہیں ہوں گے،ہمیں ہراساں کیاجارہاہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کئی بارکہاہےکہ نیب کالاقانون ہےلیکن اس کےباوجودمیں پیش ہواہوں،حکومت مسائل کاحل نہیں نکالناچاہتی،صرف اپوزیشن کوہراساں کیاجارہاہے۔ عدلیہ کاکام ہےکہ ہرشہری کےبنیادی حقوق کاتحفظ کرے،ہمیں بنیادی حقوق سےمحروم کیاجارہاہےعدلیہ کواس کانوٹس لیناچاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین نیب نےکہاہواوَں کارخ بدل رہاہے،چیئرمین نیب نےکہامالم جبہ اوربی آرٹی کاکیس  اب چلےگا، کیاپنجاب کےشیرشاہ سوری نےکرپشن پرقابوپایا؟ آمرانہ طرزعمل سےحکومت چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمولانافضل الرحمان اورخادم رضوی کودھرنےکاحق ہےتومجھےبھی ہے،بینظیربھٹوکی برسی 27دسمبرکوراولپنڈی میں منائیں گے،ہم ان کےسامنےنہیں جھکیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوحکومتی وزیروں کوپہلےسےکیسےپتہ ہوتاہےکہ کون گرفتارہورہاہے؟اگلاسال الیکشن کاسال ہے، اگلےسال کٹھ پتلی سیاست سےفارغ ہوجائیں گے۔ جب بھی سیاسی جدوجہدکوآگےبڑھاتاہوں تواگلےدن نیب سےنوٹس آجاتاہے

انہوں نے کہا  اپنےنظریےاوراصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا،مجھےگرفتاری کاکوئی خطرہ نہیں،چیف جسٹس نےبھی کہاتھاکہ میں بےقصورہوں، اگرہمت رکھتےہیں گرفتارکردیں،زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا،حکومت سےایک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا،ابھی تک توسیع کےمعاملےپراتفاق رائےپیدانہیں کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈکشمیرپربھی قومی اتفاق رائےپیدانہیں کرسکتا،لیاقت باغ میں ہرصورت بی بی کی برسی کومنائیں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس کاخیرمقدم کرتےہیں،جس صوبےمیں گیس پیداہورہاہےوہاں پرگیس بندش ہے.

انہوں نے کہا کہ  ہم یہ نہیں کہتےکہ صرف ہماراحق لیکن جہاں کےوسائل ہیں وہاں کےلوگوں کاحق پہلےہے، حکومت نےگیس ٹیرف میں200فیصداضافہ کردیا،

مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹری جنرل کی گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں،حالیہ بجٹ پاس کرنےکےدوران ہاوَس مکمل نہیں تھا،فریال تالپورکاکیس سندھ سےتھا،6مہینےتک غیرقانونی طورپرپنڈی میں حراست میں رکھا۔

%d bloggers like this: