دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حالیہ قومی پولیو مہم میں 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور آفتادہ اضلاع سے اعدادوشمار آنا باقی ہیں

انسداد پولیو مہم کے خاتمے پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا بیان

حالیہ قومی پولیو مہم میں 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا گیا. مہم میں مجموعی طور پر 265000 پولیو ورکرز نے حصہ لیا ۔

"ملک بھرسے اس سال 111 پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس مہم کی اہمیت بڑھ گئی تھی”

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور آفتادہ اضلاع سے اعدادوشمار آنا باقی ہیں ،

اب تک موصول شدہ اعدادوشمار کے مطابق 39.1 ملین(99 فیصد) بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا چکے ہیں ۔

کراچی، کوئٹہ، خیبر، پشین اور قلعہ عبداللہ میں آج اور کل بھی پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.

پولیو مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا تھا ۔جو پولیو کے خلاف قومی یکجہتی کی بڑی علامت ہے ۔

صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں ۔

” ہمیں پولیو وائرس کے خاتمے میں چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

، جن علاقوں میں وائرس زیادہ ہے وہاں سے وائرس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کا آغاز کرچکے ہیں ۔عالمی برادری پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کررہی ہے ۔

پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری بنا لیں گے.

About The Author