مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کا نام (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

درخواست گزار کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے

لاہور:

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی دوسری درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آج درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ کل کابینہ کی ریویو کمیٹی درخواست گزار کے کیس پر فیصلہ کر دے گی۔

جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر وفاقی حکومت نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ایسے میں درخواست قابل سماعت ہے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کل فیصلہ کر دے گی پھر اپ عدالت میں آ جائیں۔

اس موقع پر ایڈشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ کل کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہے ۔اس میں درخواستگزار کی درخواست پر فیصلہ کی توقع ہے ۔

%d bloggers like this: