نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علی ظفر کیخلاف میشاء شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کیوں ملتوی ہوئی ؟

گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہےکہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

سیشن عدالت میں گلوکارعلی ظفر کیخلاف میشاء شفیع کے ہتک عزت کے دعوی کے معاملے پر وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت چوبیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی جانب سے میشا شفیع کے ہتک عزت دعوی کی سماعت کی گئی۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اداکار علی ظفر پر دو ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیاگیا ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہےکہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ میشاء نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا

میشا نے کہا میڈیا پر خود کو شریف شہری ظاہر کیا اور مجھے جھوٹی خاتون قرار دیاہے،علی ظفر نے خود کو قانون اور عدالت کا احترام کرنے والا شہری ظاہر کیا اور مجھ پر عدالت کا احترام نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

انہوں نے مجھ پر شہرت اور پیسے کے لالچ میں آکر جنسی ہراسگی کے الزامات لگانے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔

علی ظفر کے اس اقدام سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے ، اس لئے  عدالت علی ظفر کیخلاف دو ارب روپے کی ڈگری جاری کرے۔

About The Author