دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کی بندرگاہ پر  تیرہ ہزار سے زائد کنٹینرز والا  جہاز  لنگر انداز

جہاز 18 دسمبر  کو رات 8 بجے لنگر انداز۔۔اور  19 دسمبرکو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔اس  دوران جہاز سے 1537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔

کراچی کی بندرگاہ پر  تیرہ ہزار سے زائد کنٹینرز والا  جہاز  لنگر انداز ہوا ہے۔  یہ تاریخ میں  ملک کی  کسی بھی بندرگاہ پر ہینڈل کیا جانے والا سب سے بڑا جہاز ہے۔

کراچی کی بندرگاہ پر   وسیع الحجم جہاز  لنگر انداز ہونے سے  تاریخ رقم ہوگئی۔  جہاز  کی لمبائی 366 میٹرز اور اس میں 13386 کنٹینرز کی گنجائش   ہے ۔

یہ کراچی کی بندرگاہ پر ہینڈل ہونے والا  اب تک کا سب سے  بڑا  جہاز ہے۔اس سے پہلے ملک کی کسی بندرگار پر اتنا بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہوا۔

ہانگ کانگ  کےجھنڈے  کے حامل۔ کاسکو بیلجیم۔ نامی جہاز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عملے نے  تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہینڈل کیا ۔

 جہاز 18 دسمبر  کو رات 8 بجے لنگر انداز۔۔اور  19 دسمبرکو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔اس  دوران جہاز سے 1537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔

کے پی ٹی نے اس سے پہلے  354 میٹر لمبے  اور  128929 میٹر جسیم  جہازوں کو ہینڈل  کرچکی ہے۔ یہ جہاز ہچیسن پورٹس پر لنگر انداز ہواجو  کیماڑی گروئن بیسن میں سمندر اور دریا کے سنگم پر واقع ہے.

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی بندرگاہ  بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے  کی جدیدٹیکنالوجی اور صلاحیت سے بھی آراستہ ہے۔ 

About The Author