دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمیر بلوچ کےخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بار سیکرٹری عمیر بلوچ کو عدالتی کارروائی میں مداخلت پر12 دسمبر کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

پی آئی سی واقعے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور بینچ کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا۔۔عدالت عالیہ نے بار سیکرٹری عمیر بلوچ کےخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ان کے پیش ہونے پرواپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس صورت حال سے کسی تیسری قوت کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔۔امید ہے بارعدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔معاملہ حل ہونے پراسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔۔۔وکلا عدالتوں میں پیش ہونے لگے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عمیر بلوچ کےخلاف توہین عدالت کا کیس۔۔۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔عمیر بلوچ اور بار کے صدر راجہ انعام امین منہاس ودیگرعہدیداران پیش ہوئے۔

عدالت نے بار کے سیکرٹری اور دیگر ممبران کے پیش ہونے پر شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کل آپ آگئے تھےجب احساس ہو جائے تو اتنا ہی کافی ہے۔یہ عدالت توہین عدالت میں سزا پر یقین نہیں رکھتی۔بڑے دکھ سے شوکاز نوٹس جاری کیا۔۔۔بار مضبوط ہو گی تو بینچ مضبوط ہو گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کااحتساب بھی مضبوط بار ہی کرتی ہے۔۔۔بار کا نوبل کردار یہ ہے کہ عدالتوں پرعوام کااعتماد بڑھے۔۔۔۔بار نے بھی رول ماڈل کا کردار ادا کرنا ہے۔۔۔ امید ہے یہ بار عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بار سیکرٹری عمیر بلوچ کو عدالتی کارروائی میں مداخلت پر12 دسمبر کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرکے 19 دسمبرتک ان کا لائسنس معطل کیا تھا۔۔وکلا تنظیموں نے احتجاجاً چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کا بائیکاٹ کیے رکھا۔۔۔

About The Author