دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ پی آئی سی گرفتار ہونیوالے مزید 8 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل تک جواب طلب کر لیا ہے

سانحہ پی آئی سی گرفتار ہونیوالے مزید 8 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پولیس نے عدالتی وقت ختم ہونے پر مزید 8 وکلا کو جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

غلام مرتضیٰ چودھری سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار
پولیس نے 5 بجے کے بعد ملزم وکلا کو عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے 8 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن عدالت نے جوڈیشل کر دیا۔

ہمیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور ہمارے سامنے عدالت کے سامنے بھی کوئی تفتیشی رپورٹ پیش نہیں کی۔
ہمارے عدالت سے باہر آنے کے بعد شاید پولیس عدالت کے سامنے کچھ پیش کر دے۔
آج 8 ملزم وکلا کو انتہائی تاخیر سے عدالتی وقت کے بعد سوا 5 بجے پیش کیا۔ وکیل ظہیر عنایت ملک
جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔وکیل ظہیر عنایت ملک
ملزمان کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ضمانتیں دائر کر دی گئی ہیں۔

وکیل ظہیر عنایت ملک،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حکم جاری کیا۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

About The Author