دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

سپیکر نے مسلم لیگ ن کی استدعا پر دونوں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔

مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ سپیکر نے مسلم لیگ ن کی استدعا پر دونوں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق 18 دسمبر سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

About The Author